نمائندہ لازوال
رامبن؍؍نیشنل اولڈ پنشن بحالی یونائیٹڈ فرنٹ (NOPRUF) کی جموں وکشمیر یو ٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی نے جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے عہدیداروں کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ضلع بارہمولہ سے جن عہدیداران کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ان میں ارشاد احمد لکچرر محکمہ تعلیم کو این پی ایس کا ضلع صدر بارہ مولہ ،قاضی سجاد احمد لکچرار ضلع نائب صدر ،فردوس احمد لون فیزیکل لکچرار محکمہ سپورٹس ضلع جنرل سیکرٹری ،مدثر احمد خان رہبر کھیل ضلع جائنٹ سیکرٹری اور فردوس احمد بابا این وائی سی چیف ضلع ترجمان اعلی بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ (NOPRUF) نیشنل اولڈ پنشن بحالی یونائیٹڈ فرنٹ NPS اسکیم کے تحت کام کررہے ملازمین کی قومی سطح کی نمائندہ تنظیم ہے ، جو پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ، جس کے یو ٹی کے صدر گل زبیر ڈینگ جبکہ قومی سربراہ بی پی سنگھ راوت ہیں۔” نئے تعینات کئے گئے سبھی ممبران مرکزی زیر انتظام والے ضلع بارہ مولہ میں NOPRUF تنظیم کی مظبوطی ،این پی ایس کی خرابیوں اور پرانی پنشن اسکیم کے فوائد کی تشہیر اور اس کی بحالی کے لئے کام کریں گے۔تنظیم کے یو ٹی کے صدر گل زبیر ڈینگ نے تمام نو منتخب ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے مشن کو مضبوط کرنے تلقین کی۔دریں اثناء جموں وکشمیر کے لئے نئے تعینات کردہ یوٹی پریذیڈنٹ گل زبیر ڈینگ اور جنرل سیکریٹری عاشق جرال نے جموں وکشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کررہے تمام NPS ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریں اور مل کر آواز اٹھائیں تاکہ پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جاسکے ۔