اتر پردیش میں جنگل راج جہاں خوتاین عزت غیر محفوظ :جوگیندرسنگھ

0
0

ہتھرس میں خاتون کے ساتھ اجتماعی ابروریزی کے خلاف پرانو میں جے کے سی ای اے کا مشعل بردار احتجاج
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍پرانو بھدرواہ جہاں ملک کے دوسرے حصوں میں اترپردیش کے ہتھرس میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوئی اجتماعی ابرو ریزی کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے ونہیں بہت سی سیاسی پارٹیوں نے اس اجتماعی زبردستی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور اتر پردیش سرکار پر الزام عاید کیا ہے کہ وہاں کی موجودہ سرکار بٹیوں کو تحفظ دینے میں پوری طرع سے ناکام ہو چکی ہے ۔اسی طرع کی ہمدردی دکھاتے ہوئے پرانو میں مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا جس کو سربراہی جے کے ار سی ای اے نے کی ۔اس احتجاجی ریلی میں موبتیاں جلا کر اتر پردیش کی موجودہ سرکار کے خلاف نعرے بازی کی ۔اخباری نمایندوں سے بات کرتے آر سی ای اے کے صدر جوگیندر سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں جنگل راج ہے اور اس میں عورت ذات کی عزت غیر محفوظ ہے خاص کر ایک غریب لڑکی کی اور جو پیچھڑے پریوار سے جس کا تعلق ہو اس کا پراساں حال کوئی نہیں ہے ورنہ کیا بات تھی کہ چودہ ستمبر کو یہ حادثہ ہوتاہے ۔ْاس کے بعد اسے علی گھڑ لایا جاتا ہے اور اس کے بعد جب اس کو دہلی صفدر جنگ اسپتال میں لایا جاتا ہے اور وہاں اس کو بتایا جاتا ہکہ وہ زندگی کی جنگ ہار گئی اور اس کے بعد اسے رات کے اندھیرے میں اس کی لاش کو بنا گھر والوں کی رضامندی کے اس کی آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زبردستی ہوتی ہے اور اس کے بعد اس پر سرکار اپنی زبردستی کرکے لاش کو خود ہی اس کے آخری رسومات نبھاتی ہے ۔یہ اترپردیش سرکار پر سوالیہ نشان لگاتی ہے اور اسی سلسلہ میں آج ہم نے موم بتیاں جلا کر انصاف کی مانگ کرتے جن لوگوں میں اس احتجاج میں شرکت کی ان میں جوگندر سنگھ ، بوھود راج، راکیش کمار، سنجے بھگت ،محمد اشرف، قمر دین اور سیول سوسائٹی پرانو کے ساتھ ساتھ دکانداروں نے بھی انصاف کی مانگ کی اور قصور واروں کوسخت سزا دینے کی مانگ کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا