حکومت گجربکروال خانہ بدوشوں کی موسمی ہجرت کیلئے انتظامات کرے:شوکت علی چودھری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر صاف ستھرا مؤومنٹ کے صدر شوکت علی چودھری نے انتظامیہ جموں کشمیر سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ گجر بکروال اپنی چراگاہوں سے واپس میدانی علاقوںکی جانب رواں دواں ہے اس کوروناکے دورمیں ان کا کوئی پرسان حال نہ ہے۔اُنہوں نے کہاکہ اس طبقہ کے نام پر کروڑوں روپے مرکزی سرکار ہر سال ٹرائبل افیئرزڈیپارٹمنٹ کو واگذار کرتی ہے مگر بدقسمتی سے ایڈوائزری بورڈ کے بڑے میاں ہی بانٹ لیتے ہیں۔ شوکت علی چوہدری نے انتظامیہ سے گزارش کی کے غریبوں کا پیسہ غریبوں پر ہی خرچ کیا جانا چاہئے۔ ٹرائبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے پاس اربوں روپے ان غریبوں کے لئے آتے ہیں لیکن ان کو کوئی فائدہ نہیں سرکار سے گزارش ہے کہ سرکار ان غریبوں کو گاڑیاں لگا کر ان کے مال و عیال کو ان کے سردیوں کے مقام پر پہنچانے کا بندوبست کرے کیونکہ اس کو ویڈ کے دور میں یہ بہت برے وقت سے گزر رہے ہیں۔شوکت چوہدری نے یہ بھی کہا کے ہر قافلے کے ساتھ موبائل طرز پر ایک ڈاکٹر ان کے ساتھ تعینات کیا جائے۔