عرفان عارف
صدر شعبہ اردو
ایس.پی.ایم.آر کالج آف کامرس، جموں
9682698032/9858225560
خوش نُما منظر یہاں کوئی نہیں
خوشبوؤں کا گھر یہاں کوئی نہیں
ٹوٹ کر بکھر ے پڑے ہیں آئینے
دُور تک پھتر یہاں کوئی نہیں
کس کے سر رکھیں کلاہء فخر ہم
جب مقدس سر یہاں کوئی نہیں
قاتلوں کے شہر میں تم ہو مگر
ہاتھ میں خنجر یہاں کوئی نہیں
لوٹ کر آئے بھی کیا عارف میاں
گاؤں تو ہے گھر یہاں کوئی نہیں