سطح سے سطح پر مار کرنے والی میزائل ’شوریہ‘کا کامیاب تجربہ

0
0

یواین آئی

بالیشور؍؍ ہندوستان نے سطح سے سطح تک مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل میزائل ‘شوریہ’ کا کامیابی سے تجربہ کیا۔’شوریہ’ میزائل کا تجربہ دوپہر 12.20 بجے اے پی جے عبد الکلام جزیرے میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) کے لانچ سنٹر سے کیا گیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق ، ‘شوریہ’ میزائل 700 سے ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک مار سکتی ہے اور یہ 200 سے ایک ہزار کلوگرام تک وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہائپرسونک رفتار سے چلنے والی اس میزائل کو لانا لے جانا آسان ہے۔ اس میزائل کو ٹرک پر رکھے کنستروں سے بھی فائر کیا جاسکتا ہے اور ٹرک کو لانچ پوائنٹ بنایا جاسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے 400 کلومیٹر سے زیادہ کی اسٹرائک رینج کے اہداف کو نشانہ بنالینے والی برہموس سپرسونک کروز میزائل کے توسیعی ورڑن کا کامیابی کے ساتھ تجربہ بھی کیا ہے۔ اسٹریٹجک میزائلوں کے میدان میں ہندوستان خود کفالت کی طرف کام کر رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘خود انحصار ہندوستان’ کی اپیل کے بعد اس طرح کی مہم نے زور پکڑا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا