فرنٹ لائین کرونا وارئرس اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں :کیمرس ڈیوڈ ببلو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل انڈیا مسیح سیوہ دل نے یہاں جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سونیل دمپل کو بہترین سماجی کارکن اور سینئر لیڈر جموں وکشمیر کے اعزاز سے نوازہ ۔واضح رہے دمپل جموں وکشمیر کے سماجی مسائل کو ابھار رتے ہوئے ان کے ازالے کیلئے راستے تلاشتے ہیں ۔اسی سلسلے میں آل انڈیا مسیح سیوہ دل نے انہیں فرنٹ لائین وارئر قرار دیتے ہوئے ان کے کام کو سلام کیا ۔وہیں سیوہ دل کے صدر نے موصوف کو ایک تعریفی سند سے نوازہ ۔وہیں سیوہ دل کے صدر کیمرس ڈیوڈ ببلو ،مشیر سونیل کمار اور پرشوتم مہرا نے کہا کہ فرنٹ لائین کرونا وارئرس اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر دمپل نے کہاکہ جموں وکشمیر کی ایک کروڑ اور تیس لاکھ عوام نائب تحصیلدار کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراء کرنے کے فیصلے سے ناراض ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈومیسائل قانون کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس قانون نے ڈگروں کی شناخت اور نوجوانوں کے مستقبل پربلڈوزر پھیرا ہے ۔