مینڈھر پولیس کو ملی بڑی کامیابی ،چوری کرنے والے دو ملزم گرفتار

0
0

اعجاز کوہلی
مینڈھرمینڈھر پولیس کو اس وقت ایک کامیابی حاصل ہوئی جب چوری کی واردات دینے والے دو ملزم پولیس کے ہاتھوں لگے ۔واضح رہے کافی عرصہ سے گاﺅں میں چوری ہو رہی تھی لیکن چور بارہا بچ کر نکل جاتے ۔ایسی ایک اور کاروائی کو انجام دیتے ہوئے محمد ربانی کے گھر سارے سامان کو چوروں نے اڑا دیا۔ جب گھر مالاکان کو اس بات کا علم ہوا انہوں نے پولیس تھانہ مینڈھر میں ایک درخواست دی جس پر پولیس نے کاروائی کرنی شروع کی اور لگ بھگ بیس دن کے انتظار کہ بعد ایک چور ہاتھ لگا جس کی شناخت افناز خان ولد شریف خان کہ طور پر ہوئی ۔پولیس ریمانڈ کہ بعد اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کا نام بھی ظاہر کیا جس میں کفاعت حسین شاہ ولد زمورت حسین شاہ جسے چور گروپ کا ماسٹر مائنڈ بتایا گیاہے جس کوپولیس نے حراست میں لے کر اس سے کافی سامان نکلوایا جو ان چوروں نے پٹھانہ تیر کے جنگل میں چھپا رکھا تھا ۔اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا