عمران خان
تھنہ منڈی سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت پر احاطہ کورٹ تھنہ منڈی میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جسمیں 140 سے زائد مقدمات کانپٹارا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق منصف کورٹ تھنہ منڈی میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدائت پر قومی لوک عدالت کااہتمام کیا گیا جسکی صدارت چیئرمین تحصیل لیگل سروس کمیٹی و منصف تھنہ منڈی راجہ منظور احمد خان نے کی۔ لوک عدالت کہ دوران ریٹینر لائیرز ایڈوکیٹ ظہور احمد بھٹی، ایڈوکیٹ ساجد قیوم شال اور ایڈوکیٹ نوید انجم شال کے علاوہ معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع چیئر مین موصوف نے کہاکہ تنازعہ سے تصفیہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوک عدالت سپریم کورٹ کی ہدائت پر منعقد کی گئی ہے جسمں فوجداری، دیوانی اور ٹریفک سے وابسطہ 150 سے زائد مقدمات کا نپٹارا کیا گیا ہے۔