وزیر اعظم اور ایل جی میڈیکل کالج جموں کا دورہ کریں ،جی ایم سی انتظامیہ گر گئی ہے :سونیل دمپل

0
0

کہا انشورنس اسکیم کھوکھلی،کئی مریض جی ایم سی میں مر رہے ہیں لیکن ورثاء کو کوئی انشورنس نہیں مل رہا!
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سونیل دمپل نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی ایم سی جموں انتظامیہ گر گئی ہے اسلئے وزیر اعظم اور ایل جی فوری جی ایم سی کا دورہ کریں ۔انہوںنے مزید کہا کہ ایل جی کی جانب سے اعلان کردہ انشورنس اسکیم کھوکھلی ہے کیونکہ کئی مریض جی ایم سی میں مر رہے ہیں اور ورثاء کو کوئی انشورنس نہیں مل رہا!۔موصوف نے جموں وکشمیر میں ایک ماہ کے لاک ڈائون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جی ایم سی کے حال کو بہتر بنایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ جی ایم سی جموں میں آکسیجن اور وینٹی لیٹروں کی کمی سے مریض مر رہے ہیں جہاں انہیں انشورنس اسکیم کی کوئی افادیت نہیں مل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیرونی ریاست میں علاج کیلئے جانے کیلئے نجی ایمبولینس چالیس سے پچاس ہزار کا مطالبہ ک ررہی ہیں اور یہاں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض مر رہے ہیں ۔انہوںنے ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے ،لاک ڈائون کا نفاذ کیا جائے اور تعلیمی ادارے بند کئے جائیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا