فاروق اور عمر عبداللہ نے کیا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فارو ق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے دیگر سینئر رہنمائوں کے ہمراہ نیشنل کانفرنس خواتین اکائی کشتواڑ کی ضلع صدر حاجن مریم اور ان کی بہن کے انتقال پر ملال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سواگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔واضح رہے علیل حاجن مریم اور ان کی ہمشیرہ ایک ایمبولینس میں سرینگر بہتر علاج کیلئے سفر کر رہی تھیں کہ ایمبولینس حادثہ کا شکار ہو گئی جہاں دونوں نے اس دنیا کو خیر آباد کہا ۔ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ نے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسمندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے دعا کی ۔علاوہ ازیں پارٹی جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا ،شیخ بشیر احمد، قاضی جلال دین ، ستونت کور ڈوگرہ ،خلد نجیب سہروردی ، سجاد کچلو،ڈاکٹر چمن لال و دیگران نے تعزیت کا اظہار کیا۔