بی ڈی سی چیئرمین نے پنچائت گھر راہ کا سنگ بنیاد رکھا

0
0

کہا چوکی چورہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے
لازوال ڈیسک

اکھنور؍؍اکھنور کے بلاک چوکی چورہ میں بی ڈی سی چیئرمین راہل دیو شرما نے پنچائت راہ کا سنگ بنیاد رکھا جہاں ان کے ہمراہ سرپنچ راہ باوا دتہ، محکمہ دیہی ترقی کے دیگر افسران اور مقامی عوام موجود تھے ۔وہیں بی ڈی سی چیئرمین نے مقامی عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کی امیدوں پر کھرا اتریں گے جنہوں نے انہیں منتخب کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بلاک چوکی چورہ کی ترقی کیلئے وہ خوب محنت کریں گے ۔موصوف نے کہا کہ پنچائت راہ کی عمارت چوبیس لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہوگی ۔انہوں نے ٹھیکیدار اور محکمہ دیہی ترقی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کو بروقت مکمل کریں اور معیار کا خاص خیال رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا