کٹھوعہ سانحہ پہ سیاست شرمناک

0
0
  • گھنائونی حرکت کرنے والوں کوعبرتناک سزادی جائے:پیس مؤومنٹ
    لازوال ڈیسک
  • جموں؍؍ جموں و کشمیر یونائٹڈ پیس موئومنٹ نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کٹھوعہ میں آٹھ سالہ معصوم کے قتل و عصمت دری معاملہ کی پر زور مذمت کی۔واضح رہے کٹھوعہ کے رسانہ گائوں میں ایک آٹھ سالہ معصوم کو انسانی درندوں نے عصمت دری کے بعد قتل کر دیا تھا جس سے ایک مرتبہ پھر انسانیت شرمسار ہو کر رہ گئی۔اس گھنائونی حرکت کے بعد یہ مسئلہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف نے اٹھایا بعد ازاں سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی،غیر سرکاری تنظیموں ،خواتین کی تنظیموں ،سیاسی جماعتوں اور یو این او سیکریٹری جنرل نے بھی اٹھایا۔اس سلسلہ میں جموں و کشمیر یونائٹڈ پیس موئومنٹ پہلے ہی دن سے متاثرہ کے انصاف کیلئے آواز بلند کر رہی ہے۔مقررین نے کہا کہ معاملہ کی پر زور مذمت ہوتے ہی محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی اور بھاجپا سرکار نے معاملہ کو کرائم برانچ کے سپرد کیا اور حکومت نے آئی جی پی کرائم آلوک پوری کی زیر نگرانی ایک تحقیقی ٹیم تشکیل دی اور عدالت عالیہ کی نگرانی اور ایس ایس پی کرائم آر کے جھلا کی قیادت میں ٹیم نے تحقیقات مکمل کیںجس کے بعد کرائم برانچ نے سیشن کورٹ کٹھوعہ میں چلان پیش کیا ۔اس سلسلہ میں ریاست جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے چیف جسٹس عدالت عالیہ سے معاملہ میں فاسٹ ٹریک ٹرائل کی استدعا کی اور اب یہ معاملہ عدالت کے زیر سماعت ہے۔جس کیلئے عوام بے صبری سے انصاف کی امید لگائے بیٹھی ہے۔اس سلسلہ میں جموں وکشمیر یونائٹڈ پیس موئومنٹ نے بھی فاسٹ ٹریک کا مطالبہ کیا تاکہ متاثرہ کو انصاف مل سکے۔لیکن کچھ فرقہ پرست اس مسئلہ میں فرقہ وارانہ رنگت دینے کی کوشش میں مبتلا ہیںاور آٹھ سالہ معصوم کے قتل و عصمت دری معاملہ کو سیاست کا ایک ہتھیار بنا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں جموں وکشمیر یونائٹڈ پیس موئومنٹ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ معصوم کے انصاف کیلئے یکجہ ہو کر مہم چلائی جائے اور ایک جٹ ہو کر امن اور یکجہتی کیلئے کام کیا جائے ۔اس موقع پر ہمت سنگھ چیئر مین جموں و کشمیر یونائٹڈ پیس موئومنٹ و ممبر نیچر ہیومن سینٹرک پیپل موئومنٹ ،بابو سنگھ بانی نیچر مین کائنڈ فرینڈلی گلوبل پارٹی، محمد شریف سرتاج چیئر مین جموں وکشمیر فریڈم موئومنٹ ، جسپال سنگھ منگل قومی نائب صدر شرومنی اکالی دل ،محمد رشید قریشی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے خیالات کا ااظہار کیا ۔واضح رہے جموں وکشمیر یونائٹڈ پیس موئومنٹ کی جانب سے 29اپریل بروز اتوار کو ’’آٹھ سالہ معصوم کے انصاف اور نابالغ بچوں اور خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم کو روکنے کے پیش نظر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا ئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا