دونوں طرف سے شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں
لازوال ڈیسک
راجوریلائین آف کنٹرول پرایک بار پھر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کا جواب بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی دیا۔ادھرپاکستان نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔اسی دوران گزشتہ دنوں سے جاری فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لائین آف کنٹرول پر جموں کے راجوری سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ایک بار پھر بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح پاکستانی رینجرس نے سرحد کی حفاظت پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے جواب میں بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی مورچہ زن ہو کر پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک رہا تاہم گولیوں کے تبادلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہیں ۔ادھرپاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی کی ۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرل پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز لائن اف کنٹرول پر بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے علاقے لنجوٹ میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی ،جبکہ زخمی بچے کو کھوئی رٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خامش ہو گیئں، ادھر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری جاری ہے ۔