ابر کرم کے بےچ معراج العالم کی اختتامی تقریبات اختتام پذیر

0
0

برستی بارشوں مےںحضرت بل میں۔ عقیدت مند دیدار موئے مقدس سے فیضیاب۔ڈاکٹر فارق کی حاضری
سی اےن اےس

سرینگربرستی بارشوں کے باوجود جمعہ کو وادی بھر میںمعراج العالم کی اختتامی تقریبات تزک واحتشام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں عقےدت مندوں کی اےک بڑی تعداد موئے مقدس سے فیضیاب ہوئی۔ حضرتبل کے علاوہ جناب صاحب صورہ،شہری کلاشپورہ،سید صاحب سونہ وار ، بارہمولہ،پنجورہ شوپیان،کھرم سرہامہ اورسیر ہمدان، اہم شرےف بانڈی پورہ میںعاشقان رسول کاسیلاب ا±مڈآیا اورانہوں نے نبی آخر الزماں،حضور پ±رنورکے تئیں اپنی والہانہ عقید ت ومحبت کا اظہار کیا ہے۔ دن بھر ہو رہی بارشوں کے چلتے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ،حضور پ±ر نورکے آ سمانی سفر کے مناسبت سے منائے جانے والے معراج النبی کے سلسلے میں وادی بھر میں روح پرور اختتامی تقاریب اور اجتماعات کا انعقاد ہوا اور اس سلسلے میں سب سے بڑی اور عظم الشان تقریب آثار شریف درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں برستی بارشوں کے باوجود لاکھوں فرزندان توحید بشمول مرد وزن نماززفجر،نماز جمعہ،عصر،مغرب اور نماز عشاءکے بعد دیدار موئے مقدس ؒ کا فیض حاصل کیا۔ معراج النبی کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے وادی کے اطراف واکناف سے عقےدت مندوں کی اےک بڑی تعداد اور عاشقان رسول نے درگاہ حضرتبل کا ر±خ کیا۔ نماز جمعہ سے قبل ہی حضرتبل کا پورا علاقہ ر±وح پرور اسلامی نعروں اور درودحضور سے گونج رہا تھا۔سی این ایس کے مطابق درگاہ شریف میں نمازجمعہ ٹھیک دوبجکر45 منٹ پر ادا کی گئی اور عقیدت مندوں نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی جن میں بچوںکے علاوہ خواتین کی خاصی تعداد موجود تھیں ۔ نمائندے کے مطابق نمازجمعہ ادا کرنے کے بعد موئے مقدس کی نشاندہی کرائی گئی ۔جس کے دوران عقیدت مندبارشوں کے باوجود آہ وزاری اور عاجز و انکساری کے بیچ موئے پاک کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔اس موقعہ پر عقیدت مند کے درود و سلام سے حضرتبل کی فضائیںمعطر ہوئیں اور ہر طرف عاجز وانکساری کی آوازیں بلند ہورہی تھیں۔ خواتین بزرگ بچوں کی آنکھوںآنسووں پر نم تھیں اور وہ اپنے گناہوں کے مغفرت کیلئے ہاتھ پھیلا کر دعائیں مانگ رہے تھے بڑوں کو روتے دیکھ کر بچے بھی رو پڑے اور وہ اللہ کے حضور میں ہاتھ اٹھا تے دیکھے گئے۔ عقیدت مند عاجزی کے ساتھ بارگاہ الہیٰ میں اپنے گناہوں اور خطاہوں کی مغفرت مانگتے دیکھے گئے ۔ ۔اس موقعہ پر ریاست میں امن و آشتی اور عوام کی فلاح و بہبودکیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے بعد عقیدت مندوں کی واپسی شروع ہوئی۔موئے شریف کی جلوہ نمائی کا عمل نماز عصر ، مغرب اور عشاءکے بعد بھی دہرایا گیااور باری باری ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند موئے شریفکی زیارت سے فیضیاب ہوتے رہے ۔ ان روح پرور مجالس اور خصوصی دعائیہ تقریبات سے حضرت بل کی فضائیں درودواذکار سے معطر ہوتی رہیں۔حضرت بل کی طرف جانے والے راستوں پر رضاکاروں نے جگہ جگہ پنڈال لگاکر ٹھنڈے مشروبات وغیرہ کا انتظام رکھا تھا۔ لاتعداد زائرین اور عاشقان رسول کو سہولیات بہم رکھنے کیلئے صوبائی وضلع انتظامیہ اور وقف بورڈ کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے بھی خصوصی انتظامات کئے تھے۔ حضرتبل علاقہ میں زائرین کے بھاری رش کے پیش نظر مختلف علاقوں سے یہاں پہنچنے والی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے نگین اور یونیورسٹی احاطہ میں انتظامات رکھے گئے تھے۔درگاہ حضرتبل میں نقب زنوں اور چوروں کی سرگرمیوں پر نظر گذر رکھنے اور علاقہ میں تقریب کے دوران صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی اور سرینگر پولیس نے علاقہ میں خصوصی گشتی اسکارڈ بھی تعینات کئے تھے۔ محکمہ صحت کی طرف سے حضرتبل علاقہ میں خصوصی طبی کیمپ لگائے گئے تھے جبکہ بوقت ضرورت بیماروںکو اسپتال پہنچانے کیلئے کئی ایمبولنس گاڑیوں کو بھی یہاں رکھا گیا تھا۔زائرین کو لانے اور لے جانے کیلئے ایس آر ٹی سی کی جانب سے لال چوک سے خصوصی بسیں دستیاب رکھیں گئیں تھیں سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے حضرتبل علاقہ میں موبائل بیت الخلائقائم کئے گئے تھے جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے بھی یہاں ہنگامی طور پر کئی گاڑیوں اور درجنوں ملازمین کو ہمہ وقت سریع الحرکت رکھا تھااور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے یہاں واٹر ٹینکر بھی جگہ جگہ تیار رکھے گئے تھے۔شہر سرینگر میں جناب صاحب صورہ، مرکزی جامع مدنی رعناوری ،شہری کلاشپورہ،سید صاحب سونہ وار کے ساتھ ساتھ بارہمولہ،پنجورہ شوپیان،کھرم سرہامہ،سیر ہمدان،کعبہ مرگ اور دیگر کئی مقامات پرواقع زیار ت گاہوں،آستانوں اور مساجد میں بھی روح پرور تقاریب کا اہتمام ہوا۔ سرینگر شہر میں جناب صاحب صورہ ، مخدوم صاحب سرےنگرکے علاوہ آستان عالیہ سید صاحب سونہ وار میں بھی معراج النبی کی مناسبت سے خصوصی اور روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا اور ان اجتماعات میں بھی فرزندان توحید نے شرکت کر کے نبی آخر الزماں کے تئیں اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اےسی ہی بڑی تقرےب قدےم آثار شرےف شہری کلاش پورہ مےں منعقد ہوئی جہاں ہر نماز کے بعد موئے مبارک آنحضور کی نشاندہی کی گئی۔اس کے علاوہ عشمقام ،سیر ہمدان،آثار شریف پنجورہ شوپیان اور دیگر مقامات پر بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ادھراہم شریف بانڈی پورہ ، زیارت خواجہ ہلال نسبل سمبل ،مکہامہ ، چرار شریف کے ساتھ ساتھ بارہمولہ ،سوپور اور دیگر قصبوں میںاور دیہی علاقوں میں نماز جمعہ کے موقعہ پر روح پرور تقاریب اور خصوصی مجالس کا اہتمام ہوا۔وادی کے دیگر علاقوںمیںبھی اختتامی تقریبات میں علماءاور ایماءمساجد و خطباءنے تفصیل کے ساتھ فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی جبکہ ان روح پرمجالس میں وادی میں امن و آشتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نمازِ جمعہ سے قبل جمعےت ہمدانےہ کے سربراہ مےر واعظ کشمےر مولانا مولوی رےاض احمد ہمدانی نے کہا کہ شب معراج مےں جناب رسول مقبولﷺ کو حق تعالیٰ نے اپنے اسرار قدرت سے نوازا اور امت کیلئے خصوصی تحفہ پنجگانہ نماز عطا کےا۔ ادھر علامہ شوکت حسین کینگ نے بھی معراج عالم کی ایک تقریب سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ فجر بھی وہیں ادا کی۔ انہوں نے وہاں عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقائ، ریاست میں مکمل امن و امان ، لوگوں کی خوشحالی ، مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اور کشمیری قوم مصائب ، مشکلات اور مظالم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات پانے کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ لوگوں سے بھی ملاقی ہوئے اور عام شہریوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا