’درندوں کیلئے تیارہورہاہے پھانسی کاپھندہ‘

0
0

بارہ سال تک کے بچیوں سے عصمت دری معاملے میں پھانسی پر غور:مرکز
یواین آئی

نئی دہلیمرکزی حکومت بارہ سال کی عمر تک کے بچوں کے عصمت دری کے قصوروار کو موت کی سزا کے التزام پر غور کررہی ہے ۔ مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ کو یہ اطلاع دی۔مرکز کی طرف سے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کو یہ بتایا گیا کہ حکومت بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام سے م تعلق قانون (پوسکوایکٹ)2012 میں ترمیم کرکے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کے ساتھ عصمت دری کے قصورواروں کے لئے پھانسی کی سزا کے التزام پر غور کررہی ہے ۔حکومت کا یہ قدم اناو اور کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری کے بعد ملک بھر میں پائی جانے والی ناراضگی کے درمیان سامنے آیا ہے ۔ پیشے سے وکیل الکھ آلوک سریواستو کی ایک مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کے معاملے میں مرکزی حکومت نے یہ رپورٹ سونپی۔ معاملے کی اگلی سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔خیال رہے کہ اناو اجتماعی عصمت دری معاملے میں اترپردیش کے بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر عصمت دری اور متاثرہ لڑکی کے والد کی جیل میں قتل کرانے کا الزام ہے ۔ اناو کے ماکھی گاوں کا یہ واقعہ پورے ملک میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے ۔ اور سی بی آئی اس کی انکوائری کررہی ہے ۔دوسری طرف کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ بھی بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں ہے ۔متاثرہ کو انصاف دلانے کے لئے ملک اور بیرون ملک مظاہرے ہورہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا