جموں کے منڈیٹ کی عزت کرنے میں بھاجپا ناکام ہوئی ہے :ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کے ساتھ دھوکہ کرنے کا بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے جموں وکشمیر این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عوام میں غصہ پایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس معاملہ میں کئی مرتبہ یقین دہانیاں کروائی گئیں لیکن ابھی تک ناکامی ہوئی ۔موصوف نے کہاکہ جموں کی عوام نے بھاجپا کو پچیس نشستیں اسمبلی انتخابات میں دیں اور پرلیمانی انتخابات میں دونوں نشستوں پر کامیابی دی لیکن جموں و منڈیٹ کی عزت کرنے میں بھاجپا ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار یہاں پارٹی نائب صدر ضلع جموں روندر رینا کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہونے والے چالیس سے زائد نوجوانوں کے ساتھ کیا ۔