ڈوگری شعرا نے کی کشمیری قیادت کی مخالفت

0
0
مقامی زبان ڈوگری کے بجائے کشمیری کو جموں میں سرکار کی حمایت :چھترپال
لازوال ڈیسک
جموں//ڈوگری سنستھا کی جانب سے ڈوگری بھون کرن نگر ایک مشاعرے کے دوران ڈوگری شعراء نے کشمیری قیادت کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے کلام پیش کئے جن میں کشمیری قیادت کی مخالفت کی جھلکیاں واضح رونما ہوئیں ۔شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے جموں خطے کے کالجوں میں کشمیری زبان کے نفاذ پر تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ ایک پلان کے تحت کشمیری کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے ۔مشاعرے میں شرکت کرنے والوں میں گنیشور شرما،عبدالقادر کنڈاریا،ایم ایس کمرا،سوشیل بگننا،رتن بھردواج،سنیل شرما،شیو دیو منہاس،چنچل بھسین،بنسی لال و دیگران سر فہرست رہے جبکہ اس موقع پر ٹیم جموں چیئر مین زور آور سنگھ جموال کی قیادت میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈوگری سنستھا کے صدر شری چھترپال نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر سرکار کی جانب سے کشمیری کے فروغ کیلئے کالجوں اور یونیورسٹی میں سرکولر جاری ہوئے ہیں جبکہ ڈوگری یہاں کی مقامی زبان ہے جس کیلئے کوئی بھی سرکولر جاری نہیں ہوا مقامی زبان ڈوگری کے بجائے کشمیری کو جموں میں سرکار کی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور کالجوں کے پرنسپل حضرات پر کالجوں میں کشمیری پڑھانے کے سلسلہ کو شروع کرنے پر مختلف ذرائے سے دبائو ڈالا جا رہا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا