لوک سبھا میں 2.36 لاکھ کروڑ کا ضمنی مطالبات زر پیش

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے آج لوک سبھا میں رواں مالی سال کے لئے 235852.87 کروڑ روپئے کا ضمنی مطالبات زر پیش کیا ، جس میں محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے لئے کورونا وبا سے لڑنے کے لئے 5915.49 کروڑ روپے ، محکمہ صحت کی ریسرچ اس کے لئے 2475 کروڑ اور وزارت ریلوے کے لئے اس وبا سے لڑنے کے لئے 620 کروڑ روپئے اور محکمہ بائیوٹیکنالوجی کے لئے 350 کروڑ روپئے کی گرانٹ بھی شامل ہیں-وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج سے شروع ہونے والے مان سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمنٹ میں گرانٹ کے لئے پہلا ضمنی مطالبات زرپہلے لوک سبھا اور پھر راجیہ سبھا میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے 235852.87 کروڑ روپئے کے مجموعی اضافی اخراجات کو مجاز بنانے کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنے کی مانگ کی جارہی ہے۔ اس میں سے خالص نقد اخراجات 166983.91 کروڑ روپے ہیں۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے لئے کووڈ- 19 وبائی بیماری سے نمٹنے کی تیاری کے لئے 5915.49 کروڑ روپئے کی عمومی امدادی گرانٹ ، کووڈ- 19 وبائی امراض کی روک تھام کے لئے اضافی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 936.53 کروڑ روپئے کی عام گرانٹ کا مطالبہ بھی شامل ہے۔وزارت ریلوے کے کووڈ- 19 وبا ، ہنگامی رسپانس اور ہیلتھ سسٹم کی تیاری پیکج وغیرہ کے لئے 520 کروڑ روپئے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، کووڈ-1?9 گوشہ تنہائی وارڈ کی تعمیر کے مقصد سے ریلوے کی طرف سے طبی سامان وغیرہ کی خریداری کو مکمل کرنے کے لئے 100 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔محکمہ بائیوٹیکنالوجی، وزارت سائنس و ٹکنالوجی کے لئے ، 350 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، جس میں 250 کروڑ روپئے دیگر کووڈ- وسائل اور جانچ سے متعلق سرگرمیوں کی معاونت قائم بائیوٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اسکیم اور اسی اسکیم کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لئے 100 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا