ٹریفک جام ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا

0
0

وبائی قہرکے چلتے جموں ۔سرینگرقومی شاہراہ پہ درماندہ مسافروں کا برا حال
ملک شاکر

بانہال؍؍جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام کا سلسلہ رامبن بانہال کے درمیان جاری و ساری ہے ایک طرف خراب موسم ہونے کے سبب جہاں مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو کئی روز درماندہ رہنا پڑتا ہے تو وہی دوسری جانب جب پسیوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے تو جام کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور اس مصیبت کا شکار نہ صرف مال بردار گاڑیوں اور درماندہ مسافروں کو ہونا پڑتا ہے بلکہ رامبن بانہال کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں مقامی لوگوں کو دس منٹ کا وقت لگتا تھا وہاں گھنٹوں جام میں پھنسنا پڑتا ہے اور شاہراہِ رامبن بانہال کے درمیان گاڑیوں سے بند پڑا رہتا ہے اور انتظامیہ دن رات محنت کرنے کے بعد ٹریفک جام کو ختم کرنے میں کامیاب ہوتی ہے مگر دوسرے دن رامبن بانہال کے درمیان سڑک کی خستہ حالی اور چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ بدستور جاری رہتا ہے یہاں کام کر رہی تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے سڑک کی خستہ حالت کر دی گئی اور قومی شاہراہ پر رامبن بانہال کے درمیان کام کر رہے ٹھیکیدار اس کے ذمہ دار ہیں جن کی سست رفتاری کے باعث سڑک دستہ اور بہت کم چوڑی نہ ہونے کی وجہ سے ایک گاڑی کا گزرنا مشکل ہوتا ہے اس سلسلے کو دیکھ کر عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یہاں کام کر رہی تعمیراتی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد پورا کیا جائے اور جس کی وجہ سے پسیوں کے ساتھ ساتھ سڑک حادثات اور جام جیسی پریشانیوں میں کمی واقع ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا