بلاک ٹھاٹھری کی پنچایت نندنہ میں محکمہ جل شکتی کا جن ابھیان کے تحت پروگرام

0
0

محمد اشفاق

درابشالہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے کونے کونے میں چلائی جانے والی جن ابھیان مہم کے تحت مختلف محکمہ جات پروگرام کر کے لوگوں کی شکایات سننے اور ان کی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں۔اس سلسلے میں ضلع ڈوڈہ کے بلاک ٹھاٹھری کی پنچایت ندنہ میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کو تشکیل دینے کے لیے شبیر علی ( جونیر انجنیئر) محکمہ جل شکتی کو نامزد کیا گیا۔ انہوں نے لوگوں کی شکایات سننے کے علاوہ پنچایت میں دیگر بہت سی اسکیموں اور پروجیکٹوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا، انہوں نے لوگوں کو مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ جن ابھیان پروگرام ضلعے میں شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا