جموں و کشمیر: سی آر پی ایف اہلکار نے بیوی کو قتل اور سالی کو شدید زخمی کرنے کے بعد اپنی جان لی

0
0

جموں،// جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقے گھروٹا میں گزشتہ رات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنی بیوی کو قتل اور سالی کو شدید طور پر زخمی کر دینے کے بعد اپنے آپ پر گولی چلا کر خود کشی کر لی۔ تاہم واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار کی آٹھ سالہ بیٹی معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا: ‘جموں کے مضافاتی علاقے گھروٹا میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے گزشتہ رات اپنی بیوی کو قتل اور اپنی سالی کو شدید زخمی کر دینے کے بعد اپنے آپ پر بھی گولی چلا کر اپنی زخمی کا خاتمہ کر دیا’۔
انہوں نے کہا: ‘سیکٹر ہیڈکوارٹرس کے ساتھ منسلک سی آر پی ایف اہلکار کانسٹیبل مدن سنگھ چھب کا اپنی بیوی اور سالی کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے غصے میں آکر اپنی بیوی اور سالی پر گولیاں برسائیں اور انہیں خون میں لت پت دیکھنے کے بعد اپنے آپ پر بھی گولی چلا کر خود کشی کر لی’۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار کی بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ان کی بہن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار کی آٹھ سال بچی بال بال بچ گئی ہے۔
مقتول خاتون کے بھائی کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار ان کی بہن کو اکثر مارتا پیٹتا تھا۔
انہوں نے کہا: ‘اس نے ایک مہینے سے میری بہن کو پریشان کر رکھا تھا۔ وہ میری بہن اور بھانجی کو مارتا تھا۔ شراب پیتا تھا۔ گالی گلوچ کرتا تھا۔ اس نے جب پچھلی بار میری بہن کو مارا تھا تو میں اس کو میکے لے آیا تھا’۔
دریں اثنا ایک سی آر پی ایف افسر نے بتایا: ‘جہاں جموں و کشمیر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں وہیں ہم نے بھی اپنی سطح تحقیقات شروع کی ہیں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا