حلقہ انتخابات رام بن کے کئی علاقہ جات سیاسی مار کے شکار

0
0

جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان،صرف ووٹ بینک جیسابرتائو:اشتیاق احمد لون
ندیم اقبال کٹوچ

رام بن؍؍ضلع رام بن کے کئی علاقہ جات جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جہاں لوگ زمانہ قدیم کی زندگی بسر کرنے پر۔مجبور ہیں یعنی سڑک، بجلی، طبی مراکز جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں معروف سیاسی کارکْن اشتیاق احمد لون نے حلقہ انتخابات گئی-اے، گئی-بی، گئی سے، شاکیال ملان، اے، شاکیال ملان بی، بھاٹا، تھنہ و کرلوی پنچائتوں کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پریس کے نام جاری ایک بیان میں بتایا کہ ان علاقہ جات کو سیاسی جماعتوں نے ووٹ بینک کیلئے استمال کیا ہے جب کہ یہاں کے لوگوں کے درپیش مسائل کو حل کرنے کی بالکل بھی کوشیش نہ کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جدید دور میں بھی یہ لوگ زمانہ قدیم کی زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں لوگ آج بھی دئے جلا کر رات کے اندھیرے میں گھروں کو روشن کرتے ہیں کندھوں پر گڑھے لاد کر میلوں دور سے پانی لاتے کیں، مریض کو اسپتال تک پہنچانے کیلئے کھاٹ کا استمال کیا جاتا ہے اور کئی کلومیٹر پیدل سفر کر نے کے بعد مریض کو طبی امداد ملتی ہے جبکہ کئی مریض اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیتے ہیں اشتیاق لون کے مطابق حلقہ انتخابات رام بن کا وسیع آبادی والے یہ علاقے سیاسی مار کا شکار ہے جہاں ایک طرف سرکار کے بلند بانگ دعوے تو دوسری طرف لوگوں کی اس قدر زندگی بسر کرنا کئی نہ کئی سرکاری دعوئوں کو عوام کے سامنے صاف کر دیتا ہے کہ زمینی حقائق کیا ہے اور وہ دعوے جو سرکار کی جانب سے بار بار کئے جاتے ہیں کیا اْن کو زمینی سطح پر بھی کئی نظر آتے ہیں یا صرف لوگوں کو جھوٹی تسلی ہی دی جاتی ہے مسٹر لون کا کہنا ہے کی سرکار کیلئے بہتر ہوگا کی وہ تشہیر سے زیادہ توجہ عوامی مسائل کو حل کرنے پر دے تاکہ حقیقت میں لوگوں کی درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا