منڈی میں کرونا وائرس کے پیش نظر کمیونٹی سنٹروں میں تعلیمی سلسلہ جاری
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی میں مختلف جگہوں پر کمیونٹی سنٹروں کے ذریعہ بچوں کا تعلیمی سلسلہ شروع کیا گیاہے۔ تاکہ کچھ نہ کچھ بچوں کو کم سے کم کتابوں کا دیدار تو کرولیاجاے۔امتحان قریب آتے جارہے ہیں۔جس سے بچوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ اگر چہ متعدد جگہوں پر کمیونٹی سنٹر کی شروعات کی گئی ہے۔ لیکن یہ تعداد ابھی بہت ہی کم ہے۔ ٹیچر عبدالحمید نباز جو رہبر تعلیم اساتذہ ایسوسیشن کے ضلع صدر بھی ہیں۔انہوں نے اپنے گھر میں کمیونٹی سنٹر کھول کر کچھ دنوں سے کچھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔انہوں نمائیندہ ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت منڈی ہیڈ کواٹر پر اگر چہ کچھ دن کمیونٹی سنٹر چلنے کے بعد کرونا وائرس میں اضافہ سے یہ سنٹر متاثر ہوئے۔ البتہ ابھی بھی اعظم آباد ،لورن ،اڑائی اور ساوجیاں میں کچھ اساتذہ نے کمیونٹی سنٹروں میں اپنی خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں۔جو کہ قابل سراہنا کام ہے۔لیکن ابھی جب تک کہ اسکول کسی باضابطہ قواعد کے تحت نہ کھولے جاتے کمیونٹی کلاسیز تب ایک چھا متبادل ہے۔ تمام اساتذہ برادری اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوے کمیونٹی کلاسوں کا اہتمام کریں۔اور کمیونٹی کلاسوں کے دوران سماجی دوری اور ماسک کو ضروری رکھنا ہوگا۔ بلکہ اساتذہ اس وبائی بیماری کے بچائو کے لئے بچوں کو کوشش کے ساتھ تلقین کی جائے۔ تاکہ بچے گھروں میں بھی ان ھدایات پر عمل کریں۔اپنی کمیونٹی کلاس کے دوران سنیٹائیزر کا استعمال ضروری کریں۔