جے کے ٹی جے اے سی کا اجلاس منعقد

0
0

اساتذہ برادری کے مسائل پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اہم ورچول اجلاس یہاں یو ٹی صدر ونود شرما کی قیادت میںمنعقد ہوا جس میں اساتذہ برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وہیں اجلا س میں فورم کے ایگزکیوٹیو ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ونود شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ برادرکے کئی مسائل اٹھائے اور انتظامیہ سے ان کے ازالے کی اپیل کی ۔انہوںنے کہا کہ آر ای ٹی اسکیم کے تحت تعینات اساتذہ کے ٹرانسفر پالیسی بنائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ یہ اساتذہ گزشتہ پندرہ برسوں سے ایک ہی اسکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیںجبکہ اس سلسلے میں عدالت عالیہ نے ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ اساتذہ کو ضلع کے اندر ٹرانسفر بھی کیا جا سکتا ہے ۔انہوںنے محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ برادری کے مسائل کا ازالہ کیا جائے ۔ اس موقع پر وکھدیو سنگھ سمبریا، راجیش جموال ، نجم جعفری، نریش شرما، شام شرما و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا