ریاسی کے ایک پرائمری اسکول کی مرمتی اور سفیدی کیلئے مقامی لوگ آئے سامنے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت کے پروگرام خود انحصار بھارت کے سلسلے میں نظامت تعلیم جموں کی جانب سے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے کہ عوام کو طلباء کی فلاح کیلئے سرکاری اسکولوں میں اپنا تعاون پیش کرنے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے نظامت تعلیم جموں کی جانب سے پروگرام کے متعلق جانکاری پیدہ کی جا رہی ہے اور اس میں گوگل کی شکل بھی پیش کی گئی ہے جس میں مختلف طریقوں سے مالی تعاون ،پرانے نئے الیکٹرانک گیجٹس کا عطیہ ،کتابوں کا عطیہ ،انسانی وسائل کا تعاون ،ڈیجیٹل مداخلت ،اساتذہ کی تربیت ،طلباء کیلئے آن لائین کورسز وغیرہ شامل ہیں اور مشن موڈ میں اس پروجیکٹ کو کامیاب کرنے کیلئے ضلع سطح کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک حوصلہ افزا جواب ملا ہے جہاں بہت ساری غیر سرکاری رضاء کار تنظیمیں اور ڈونرز شراکت کے ساتھ سامنے آئے ہیں ۔وہیں ضلع ریاسی کی تحصیل پونی میں ایک پرائمری اسکول کو اپنانے کیلئے طبقہ کے لوگ سامنے آئے ہیں جہاں اسکول کی مرمت اور سفیدی کی جائے گی ۔واضح رہے اس سلسلے میں اسکول ٹیچر اور ٹیم ممبر سنجیو کمار نے عوام کو جانکاری فراہم کی تاکہ اسکول کو آگے لیجایا جائے ۔واضح رہے ناظم تعلیم جموں ،چیف ایجوکیشن آفیسر ریاسی کی زیر نگرانی پروجیکٹ کیلئے نوڈل پرسن برہم دت اور سوشیل کمار نے ضلع کے ہر زون کیلئے اساتذہ کی ٹیمیں تشکیل دی ہیںجو لوگوں کو اس سلسلے میں تیار کر رہی ہیں۔