ونے شرما
ادھم پور چنےنی تھانہ انچارج پرمجیت سنگھ کو ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر چنےنی کے قومی شاہراہ کے علاقے کے قریب ناکے کے دوران ایک گاڑی سے 1 کلو 188 گرام چرس سمیت تین لوگو کو پکڑ کر حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک اسمگلر موقع سے فرار ہو گیا۔معلومات کے مطابق چنےنی تھانہ انچارج پرمجیت سنگھ کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ سری نگر سے اودھم پور کی جانب ایک گاڑی جس میں چرس چھپا کر لائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں چنےنی تھانہ انچارج پرمجیت سنگھ نے ٹیم سمیت چنےنی قومی شاہراہ پر ناکہ لگا دیا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی جانچ کرنا شروع کر دی جبکہ تفتیش کے دوران جیسے ہی وہ گاڑی ناکے پر پہنچی ہی تھی کہ اسے تحقیقات کیلئے روکا گیا اور جانچ کے دوران گاڑی کے اندر چھپا کر رکھی 1 کلو 188 گرام چرس برآامد کر موقع پر تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک اسمگلر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی شناخت پولیس نے شوکت علی ولد نذیر احمد ساکنہ دھنوڈی ادھم پور کے طور میں ہوئی وہیں پکڑے گئے لوگوں کی شناخت گرپریت سنگھولد کرنیل سنگھ سےلاتالاب اودھم پور، لکشمی دیوی زوجہ پوپی ساکنہ جگانو، رےنو دیوی بیوی امن کمار ساکنہ چبوتر مارکیٹ ادھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔