±قصورواروں کو پھانسی کی سزا کے لئے مانگ کی گئی
ونے شرما
ادھمپور//رسانا قتل کیس کے انصاف کیلئے آج رامسو علاقے بند رہا اور اس دوران دوکانیں بند رہی اور علاقے کے مقامی لوگوں اور مقامی دکانداروں نے ایک ریلی نکالی جوکہ رامسو علاقے سے ہوتے ہوئے مگرکوٹ علاقے تک ریلی نکالی گئی۔ اور اس دوران قصورواروں کو پھانسی کی سزا کیلئے مطالبہ کیا گیاوہیں کٹھوعہ کے راسانہ علاقے کی رہنے والی 8 برس کی بچی کے قتل کیس کے انصاف کیلئے آج رامسو علاقے بند رہا، اور دکانداروں نے اپنی دوکانیں بند رکھی اور علاقے کے مقامی لوگوں اور دکاندارو کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی ،جو کہ رامسو علاقے سے ہوتے ہوئے مگرکوٹ علاقے میں پہنچی اور مگرکوٹ سے لے کر رامسو علاقے میں جاکر ختم ہوئی ۔وہیں ریلی میں کئی لوگوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قتل معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے اور قصورواروں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔