جموں وکشمیرکی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کی مادری زبان سرکارزبان کے درجے کی حقدار:صوبت علی چوہدری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صوبت علی چوہدری کارپوریٹر وارڈ نمبر 74جموں نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی سرکاری زبانوںمیںگوجری کو شامل کیا جائے ۔انہوںنے دیگر ہانچ زبانوںکو جموں وکشمیر کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے پر جموں وکشمیر کی عوام کو مبارک باد پیش کی۔موصوف نے کہا کہ یو ٹی کا ایک بڑا طبقہ گوجری بولنے والا ہے اور گوجری زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جانا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ یو ٹی میں گجر بکروال تیسرا بڑا طبقہ ہے اور اس طبقہ کی زبان گوجری کو نہ آٹھویں شیڈول میں شامل کیا گیا اور نہ ہی سرکاری زبانوں ی فہرست میں شامل کیا گیا ۔انہوںنے اس سلسلے میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گوجری کو جموں وکشمیر کی سرکاری زبانوں کی فہرست میںشامل کیا جائے