گول میں اپنی پارٹی کی سرگرمیوں میں سرعت سے بھاجپامیں کھلبلی

0
0

اعجازاحمدخان نے گول میں ’تقسیم کروراج کرو‘والی پالیسی اپنائی:بھاجپالیڈران
ملک عبدالطیف

گول؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ڈاک بنگلہ گول میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی پارٹی ورکران کے ان تمام دعوئوں کی تردید کی جو کچھ روز قبل انہوں نے گول میں ایک پریس کانفرنس میں کئے تھے۔ انہوں نے کہا ہم نے مناسب سمجھا کہ گول سنگلدان کی عوام کو ان پروجیکٹوں کی اصل حقیقت سے واقف کرایا جائے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گول میں ڈگری کالج کے لئے زمینداروں کو معاوضہ دلوانے کے ساتھ ساتھ کالج کیلئے فنڈز کا انتظام کروایا۔ اور یہاں کے ورکران نے انڈور سٹیڈیم ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ذریعے لایا۔گول بدھن ٹنل جس کا یہاں کے کچھ نام نہاد لیڈران مذاق اڑایا کرتے تھے۔آج وہی لوگ اس کا کریڈٹ لینے کی ایک پریس کانفرنس ناکام کوشش کر رہے ہیں۔جبکہ اس ٹنل کا کریڈٹ بھی ڈاکٹر جتندر سنگھ کو ہی جاتا ہے۔ انہوں نے اعجاز احمد خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیشہ گول کو نظر انداز کر کے آپس میں لڑانے کی پالیسی پر کام کیا۔پریس کانفرنس میں ڈاکٹر احداللہ مغل ،عبدلالغفار تراگوال، محمد عارف بٹ، ظفر لوہار، فاروق مغل کے علاوہ کافی ورکران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا