یواین آئی
سرینگر؍؍لداخ یونین ٹریٹری میں جان بحق ہونے والے فوجی افسر کو بدھ کے روز بھارتی فوج نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔فوج کی شمالی کمان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ‘فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور دیگر فوج کے تمام شعبے میجر ڈکشنٹ تھاپا، جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی زندگی نچھاور کی، کے اہل خانہ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں’۔بتادیں کہ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ کے کرو کریاری علاقے میں میجر تھاپا 30 اگست کو اس وقت شدید زخمی ہوئے تھے جب ایک ٹرک لڑھک گئی تھی۔ میجر تھاپا بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے تھے۔