2افراد ہلاک :6 کی حالت متغیر ،2جموں منتقل
شوبھم انتال
- رام بن ؍؍رام بن کے گامی گائوں میں فوڈ پوائزنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد بے ہوش ہوئے جن میں سے بعد میں 2اسپتال میں چل بسے ۔ چیف میڈیکل آفیسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مزید دو کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔ رام بن کے دور افتادہ گائوں گامی میں اُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک ہی کنبے کے آٹھ افراد زہریلا خوراک کھانے کے بعد بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طوپر بٹوٹ اسپتال روانہ کیا گیا جہاں پر آٹھ سالہ بچی سمیت 2افراد زندگی کی جنگ ہا ر گئے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آٹھ سالہ پلوی اور 80سالہ شوبا دیوی اسپتال میں دم توڑ بیٹھی جبکہ باقی چھ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر ایس ڈی خان کے مطابق ڈاکٹروں کے ایک ٹیم نے اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج بیماروں سے بات کی ۔ چیف میڈیکل آفیسر نے مزید بتایا کہ چھ میں سے دو کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر جموںمیڈیکل کالج روانہ کیا گیا ہے۔