نئی گائیڈلائنزپہ عمل درآمد

0
0

جموں کے چار اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کا لاک ڈاؤن ختم
لازوال ڈیسک

جموں؍؍انتظامیہ نے صوبہ جموں کے چار اضلاع جموں، کٹھوعہ، ادھم پور اور ریاسی میں ہفتے کے آخری دو دنوں کو ہونے والے لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا ہے۔ن اضلاع میں جمعے کی شام چھ بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک یعنی ہفتہ اور اتوار کو کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہوتا تھا۔ ہفتے کے باقی ایام کو کام کاج معمول کے مطابق چلتا تھا۔ضلع مجسٹریٹ جموں سشما چوہان نے کہا کہ نئی گائیڈ لائنز کے تحت ہفتے کے آخری دنوں ہونے والے لاک ڈاؤن کو ہٹایا گیا ہے۔ادھم پور کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ ضلع ادھم پور سے ہفتے کے آخری دو دنوں ہفتہ اور اتوار کو ہونے والے لاک ڈاؤن کو ختم کیا گیا ہے۔ضلع کٹھوعہ اور ریاسی کے مجسٹریٹوں نے بھی اسی نوعیت کے اعلانات کئے ہیں۔نئی گائیڈ لائنز کے تحت چاروں اضلاع میں ہفتے بھر تمام تر کارو باری سرگرمیاں جاری رہیں گی تاہم غیر ضروری سرگرمیوں پر رات کے دس بجے سے صبح کے پانچ بجے تک پابندی جاری رہے گی۔بتادیں کہ مرکز نے تمام ریاستی و یونین ٹریٹری انتظامیوں کے نام ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پیشتر مشاورت کے بغیر دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے احتراز کریں۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے متاثرین و متوفین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ درج ہورہا ہے۔ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے سات سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا