ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاشی تعاون کے وسیع امکانات

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا نے بدھ کو کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور دونوں فریقوں کو ان مواقع کا استعمال کرنا چاہئے ۔ڈاکٹر البنا نے یہاں صنعتی تنظیم ایسوچیم کے پروگرام ‘ری ڈسکورینگ انڈیا۔یواے ای اکنامک ریلیشن ان دی کووڈ ایرا’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے بہت امکانات ہیں جس کا فائدہ اب تک نہیں اٹھایاجاسکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان۔ متحدہ عرب امارات کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دونوں فریقوں کی حکومتیں، کاروباری اور افسران ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں۔متحدہ عرب امارات کے لئے ہندوستان ایک مضبوط تجارتی شراکت دار ہے اور اسے مضبوط بنایا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لئے فوڈ سیکورٹی، زرعی پیداوار، صحت وفارما، سروس وٹکنالوجی، اطلاعاتی ٹکنالوجی، تعلیمی ٹکنالوجی، انرجی، دفاعی انوویشن ائرواسپیس اور سیاحت مضبوط بنیاد ہیں۔ دونوں ممالک کو فریٹ ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری ، عام لوگوں اور ماہرین کے تبادلے میں اضافہ پر زور دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تاجروں کو متحدہ عرب امارات ، خلیج اور مغربی ایشیاء کے ممالک میں امکانات کو تلاش کرناچاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا