جموں، 2 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے قصبہ بھدرواہ میں بدھ کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھدرواہ میں سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے شبانہ ڈیوٹی انجام دینے کے بعد اپنے بٹالین ہیڈکوارٹر پر مبینہ طور اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو چار بار نشانہ بنایا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت امرت بھاردواج ساکنہ بھارلی پور آسام کے بطور ہوئی ہے۔