یکم تا پندرہ سمبر ہو گا پکھواڑہ،کئی مقابلہ جات کا بھی ہو گا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈل ہستی پاور اسٹیشن پر یکم تا پندرہ ستمبر ہندی پکھواڑے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔وہیں اس پکھواڑے کا افتتاح یہاں جنرل منیجر انچارج نرمل سنگھ نے کیا ۔ اس دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء پکھواڑے کے دوران منعقدہ مقابلہ جات میں حصہ لیںاور سرکاری زبان ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔انہوںنے تمام شرکاء سے پکھواڑے کو کامیاب بنانے کی امید جتائی ۔ اس دوران ایک ہندی پکھواڑہ اپیل کا بھی اجراء کیا گیا جہاں سینئر افسران نے ہندی نظمیات پیش کین۔واضح رہے پکھواڑے کے دوران ہندی میں کئی مقابلہ جات کا اہتمام کیا جائے گا جہاں فاتحین کاانعامات سے نوازہ جائے گا ۔اس موقع پر جنرل منیجر میڈیکل سروسز ڈل ہستی پاور اسٹیشن ڈاکٹر نیشا شرما نے بھی شرکت کی ۔