لواحقین کے حق میں ایکس گریشیا رلیف فراہم کرنے کا مطالبہ
عمران شاہ
کشتواڑ//پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈکے ریاستی نایب صدر و ضلع صدر کشتواڑ عبدالغفار نے پریم نگر ٹھاٹری میں ہوئے سڑک حادثہ میں دو انسانی جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کیا ،جوایک خطرناک حادثہ کے طور پر ٹھاٹھری بٹوت قومی شاہراہ پر پریم نگر کے مقام پر ہوا۔ عبدالغفار نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کے لواحقین کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومین کےلئے دعائے مغفرت کی۔پیوپیلز پارٹی یونائٹیدلیڈر نے حکومت وقت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے لواحقین کو ایکس گریشیا رلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اچانک پیش آئے حادثے میں اشان حسین ولد عبدالطیف اور عرفان احمد ولد مشتاق حسین ساکنہ بسران بھلیسہ ضلع ڈوڈہ کی موقع پر موت پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہیں۔اس موقع پر عبدالغفار نے اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اچانک موت بہت بڑا نقصان ہے، جس کو ہر گیز پور انہیں کیا جاسکتا۔