علاقہ میں بس سروس بحال کرنے کا مطالبہ
ونے شرما
ادھمپو//ضلع ادھمپور کے تحت سیر منجلا علاقے میں بس سروس بند ہونے کے چلتے سیر منجلا گاو¿ں کے لوگو نے ضلع کمشنر دفتر کے باہر زوراحتجاج کر کے ضلع کمشنر سے گاو¿ں کے لئے بس سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔وہیں سیر منجلا گاو¿ں میں جو بس سروس اودھم پور بس یونین کی جانب سے لگائی گئی تھی وہ کسی وجوہات کے بنا پر کافے عرصے سے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سیر منجلا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو پیدل ہی اپنے گھروں اور کاموں کے لئے جانے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ جس کو لے کر آج سیر منجلا لوگوں کا ایک وفد ضلع کمشنر آفس میں پہنچا اور ضلع کمشنر دفتر کے باہر زورداراحتجاج کیا ۔وہیں مظاہرہ کر رہے لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقے کی طرف جو بس سروس لگی تھی وہ کسی جوہات کے چلتے بند ہو گئی جس سے لوگوں اور اسکول کے بچوں کو آنے جانے کے لئے کافی پریشانیوں کا سمانا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کو لے کر آج علاقے کے لوگوں کو ضلع کمشنر دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے کے لئے مجبور کرنا پڑا اور مطالبہ علاقے کے لئے دوبارہ سے بس سروس بحال کی جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔