حافظ قریشی
بنی؍؍مستقلی کو لے کر ایم جی نریگا ملازمین کا احتجاجی دھرنا بندرویں روز بھی جاری رہا۔ انھوں نے کہا کہ مانگوں کو پْر نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک انکی کی مستقلی سرکار احکامات صادر نہیں کرتی تو اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان ملازمین نے بندرویں روز بھی مستقلی کے مطالبے کو لیکر بلک ڈیولپمنٹ بنی دفتر کے باہر صدائے احتجاج بلند کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایم جی نریگا میں بطور عارضی ملازمین طعینات ہیں اور سرکار ہمارے مستقبل کیلئے دھیان نہیں دے رہی ہے۔ کئی کئی مہینوں تک ہماری تنخواہوں بھی بند رکھی گئیں۔ لیکن اسکے باوجود بھی ملازمین اپنے فرائض کو انجام دیتے رہے لیکن سرکار ہر محاز پر ایم جی نریگا ملازمین کو نظر انداز کرتی آہ رہی ہے۔تو وہیں بنی کے تمام سرپنچوں نے ان کے حق میں مستقلی مطالبہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کہا کہ سرکار انکی مانگوں کو جلد از جلد پورا کرے کہا کہ ایم جی نریگا ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال کے بعد گرمین سطح پر ترقی کی رفتار تھم جاتی ہے جسکے کارن عام عوام کو بھی مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انکی مانگوں کو سرکار پورا نہیں کرتی ہے تو علاقہ کے سرپنچ بھی ایم جی نریگا ملازمین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونگے تاہم سڑکوں پر اترنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے ۔