ڈی سی ادھمپور نے ضلع آفیسران کا اجلاس طلب کیا

0
0

ضلع میں چل رہے سوراج ابھیان کے تحت مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ
ونے شرما
ادھمپور//ضلع میں گرام سوراج مہم کے تحت مختلف منصوبوں کے مو¿ثر نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس سلسلہ میں بحث کرنے کے لئے آج ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر کمار نے ڈی سی دفتر ادھمپور کے کانفرنس ہال میں نوڈل آفیسران کا ایک اجلاس طلب کیا ۔اس دوارن اجلاس میں سیکرٹری، حکومت ہند، رونیو محکمہ، دھرم ویر شرما، جو ضلع ادھمپور کے نوڈل افسربھی ہیں، چیف پلاننگ افسر اشوک کھجوریہ، اسسٹنٹ کمشنر ترقی، انگریز سنگھ، ضلع پنچایت آفسر، اجلاس میں مختلف محکموں کے دیگر ضلع سربراہوں کے علاوہ، چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر کے سی ڈوگرا،و دیگران بھی موجود رہے ۔تاہم اس موقع پر ضلع میں چل رہی مختلف اسکیموں کے کارکردگی اور مو¿ثر عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع کے 19دیہات کو اس مہم کے تحت احاطہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی مختلف منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے ضلع میں گرام سوراج مہم کے تحت ایک خصوصی مہم شروع کرے گی۔ ڈی سے نے تمام افسران کوزمینی سطح پر بہتر نتائج کے لئے رابطہ میں کام کرنے کی ہدایت دی ۔ڈی سی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے رابطے میں رہیں، باقاعدہ دورہ کریں اور تمام دور دراز کے علاقوں میں کیمپ منعقد کریں تاکہ لوگ ان منصوبوں کے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا