535نئے مثبت معاملات

0
0

اَب تک29015مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے535نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے290کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 245کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد37,698تک پہنچ گئی ہے۔اسی مدت کے دوران صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 09کووِڈ مریض بھی فوت ہوجس میں صوبہ جموں کے 03اور صوبہ کشمیر کے 06شامل ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے37,698معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7980سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک29015اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد703تک پہنچ گئی ،جن میں سے 637کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور66کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید.505شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے110اور کشمیر صوبے کے 395اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 966412ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 31؍اگست2020ء کی شام تک 928714نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک461461افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں45562اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7980افراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45170اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق362046اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا