سروڑی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی مانگ کی
کہااخترحسین کوتھرڈڈگری تشددکانشانہ بنایاگیا
عمران شاہ
جموںکشتواڑپولیس پہ کیشوان کے ٹھاکرائی گاﺅں کے ایک اخترحسین ولد علی محمد حجام نامی نوجوان پرتھرڈڈگری کے تشددکاالزام لگاہے ۔جس پررکن اسمبلی اندروال غلام محمدسروڑی نے سخت رُخ اپناتے ہوئے معاملے کی تحقےقات خصوصی تحقےقاتی ٹیم سے کرانے کی مانگ کی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کچھ پولیس اہلکاروں نے پولیس حراستی کے دوران اس نوجوان کوشدیدتشددکانشانہ بنایاجسے اس کی حالت نازک ہے۔اُنہوں نے کہایہاں جی ایم سی جموں میں لائے گئے شدیدزخمی اس نوجوان کی عیادت کی جس کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ سراون کے ایک شخص طارق حسین ولد غلام رسول کی گمشدگی کے سلسلے میں پولیس نے اخترحسین ولد علی محمد حجام کو حراست میں لیاہے، جس کامقصد صرف لوگوں کوخوفزدہ کرناہے۔سروڑی نے کہاکہ اخترحسین کوپولیس نے کیشوان گاﺅں سے18مارچ کوگرفتار کیا اور 7اپریل کو چھوڑدیا، جب اخترحسین کی حالت نازک ہوگئی اوراِسے شدیدخراب حالت میں ضلع اسپتال کشتواڑ لایاگیاجہاں سے ڈاکٹروں نے اس کی حالت دیکھ کر فوری طورپرجموں منتقل کردیا۔اب جی ایم سی میں زیرعلاج ہے۔رکن اسمبلی نے جی ایم سی اسپتال جموں میں پہنچ کراخترحسین کی عیادت کی۔اُنہوں نے بتاےاکہ اس کی حالت نازک ہے جو زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے۔اُنہوں نے حکومت سے ایک خصوصی تحقےقاتی ٹیم تشکیل دیکرمعاملے کی تحقےقات کی مانگ کی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ قصوروارآفیسران کی ذمہ داریاں طے کی جائیں اوران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اُنہوں نے حکومت سے مزیدمانگ کی کہ معاملے کی جوڈیشل تحقےقات کرائی جائے۔