کلکتہ 31 اگست (یواین آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاآج کہ ”کھادیہ ساتھی اسکیم“ کے تحت ریاست میں تقریبا 10کروڑ افراد کو فری میں راشن مل رہے ہیں اور یہ اگلے سال جون 2021تک دیا جائے گا 1959میں کھادیہ آندولن میں شہید ہونے والوں کو یاد کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں ہم لو گ10کروڑ افراد کو غذائی تحفظ فراہم کررہے ہیں۔کورونا بحران کے دور میں ہم جون 2021تک ریاست کے شہریوں کو مفت راشن فراہم کریں گے۔
اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 30جو ن کو اعلان کیا تھا کہ اگلے سال جون تک تمام شہریوں کومفت میں راشن فراہم کیا جائے گا۔
غذائی بحران کے خلاف سی پی آئی اور دیگربایاں بازوں کی جماعتوں کی قیادت میں 1958میں بنگا ل میں بڑے پیمانے پر کھادیہ آندولن شروع ہوا اور اگست 1959میں یہ تحریک زرو دار ہوگئی۔اسی سال ایک احتجاج جس میں بڑی تعداد میں خواتین، کسان شامل تھے پر لاٹھی چارج ہونے کی وجہ سے کئی افراد کی موت ہوگئی تھی۔
خیا ل رہے کہ 27 جنوری کو 2016کو ممتا بنرجی نے ”کھادیہ ساتھی اسکیم“ کی شروعات کی تھی کہ ریاست کی 90فیصد آبادی غذائی تحفظ کے تحت آجائیں۔