ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی عجلت آفیسر پہ آفت

0
0

غیرسنجیدگی کا الزام،تحصیلدارجموں خاص روی شنکرمعطل،حکومتی فرمان کی چوطرفہ تنقید
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اقامتی سندیں اجراء کرنے میں غیرسنجیدگی کا مظاہراہ کرنے پر انتظامیہ نے کے اے ایس افسر کو معطل کرنے کے احکامات صادر کردیئے ۔سرکار نے اقامتی سندیں اجراء کرنے کے لئے محکمہ مال کے تحصیلداروں کوہدایت کی کہ وہ دستاویزات جمع کرنے والوں کومقررہ وقت کے اندراندر سندیں اجراء کرنے کیلئے اپنی خدمات انجام دے بصورت دیگران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے کوئی پس وپیش نہیں کیاجائیگا ۔ جموں میں تحصیلدار جو کے اے ایس رینک کے افسر ہے روی شنکر کو اقامتی سندیں اجراء کرنے میں غیرسنجیدگی کا مظاہراہ کرنے کے سلسلے میں سرکار نے معطل کرنے کے احکامات صادر کردیئے ہے۔ مذکورہ کے ایس افسر پرالزام ے کہ انہوںنے سینکڑوں افراد کواقامتی سندیں اجراء کرنے میں تسا ہلی سے کام لیا جسکی مذکورہ افراد نے صوبائی انتظامیہ سے شکایت کی جس کے بعد کے اے ایس افسرکیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہو ئے انہیں معطل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرپون کوتوال کے مطابق ڈپٹی کمشنرجموںانکوری کمیٹی کاقیام عمل میں لائے گے تاکہ روی شنکر نامی نامی کے ایس افسرکے خلا ف جوقوئد وضوابط کی خلاف ورزی کاالزام لگایاجارہاہے ا سکی تحقیقات کی جائے ۔پرنسپل سیکریٹی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 15دنوں کے اندر اپنی رپورٹ حکومت کوپیش کریگا۔ادھرجموںو کشمیرانتظامیہ نے محکمہ مال کے تمام تحصیلدارو ںکوہدایت کی کہ اقامتی سندیں مقررہ وقت کے اندراندر اجراء کی جائے اور جوکوئی بھی تحصیل دار غیرسنجیدگی کامظاہراہ کریگا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔ دوسری جانب حکومتی کارروائی کی چوطرفہ تنقیدبھی ہورہی ہے، سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر اس فرمان کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کئی معروف صحافیوں، معززشہریوں ونوجوانوں نے کہاہے کہ آفیسرمذکورہ انتہائی دیانتداری سے دفتری اوقات سے زائد وقت کیلئے دیرشام تک اپنے دفترمیں بیٹھتے تھے اور ایک دِن میں قریب پانچ سو اسناد جاری کرتے تھے ، کوروناکے چلتے اپنی زندگی کیساتھ کھیلتے ہوئے اس قدر جانفشانی سے کام کرنے والے آفیسر کیخلاف کارروائی سمجھ سے بالاتراور انتہائی شرمناک واقع قراردیتے ہوئے کئی فیس بک پوسٹس میں حکمنامہ واپس لینے کی مانگ کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا