نئی دہلی، 30اگست (یو این آئی) کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہاکہ آزاد تجارت معاہدے باہمی طورپر فائدہ مند ہونے چاہئیں جس سے تمام فریقین کو فائدہ ملے۔
کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ 17ویں آسیان۔
ہندستان اقتصادی وزیر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندستان اور آسیان قریبی دوست رہے ہیں اور یہ دوستی تاریخی، ثقافتی اور روایتی بندھن کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوئی ہے اور یہ رشتہ ہندستان اور آسیان ممالک کے لوگوں کی خوشحالی کے لئے مضبوط ہوتا رہے گا۔