غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار

0
0

الور ، 30 اگست (یواین آئی) راجستھان میں الور ضلع کے رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نےآج ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کئے۔ تھانہ انچارج سجن کمار نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر نڑکا گاؤں میں ممریز خان کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک بندوق 12بور کی، پانچ استعمال اور تین زندہ کارتوس، ایک دیسی کٹا،بغیر لائسنس کے 315 بور کے دو زندہ کارتوس برآمد کئے گئے انہوں نے بتایاکہ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم اپنے بھائیوں سے زمینی تنازعہ کے سبب یہ غیرقانونی اسلحہ اور کارتوس لایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا