کشمیر: پابندی کے باوجود درجنوں ماتمی جلوس برآمد، سری نگر کا تاریخی ماتمی جلوس ایک بار پھر نہ نکل سکا

0
0

سری نگر، 30 اگست (یو این آئی) کشمیر انتظامیہ نے سری نگر میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر قدغن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو یوم عاشورا کے موقع پر تاریخی لال چوک کے آبی گذر سے برآمد ہونے والے یوم عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کو ایک بار پھر نکالنے سے روک دیا۔

تاہم وادی کے دیگر اضلاع بالخصوص ضلع بڈگام میں عزاداروں نے کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز، جن کے تحت جلوسوں کو برآمد کرنے اور بڑے مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے، کو توڑتے ہوئے درجنوں جگہوں پر چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے۔

انتظامیہ نے بظاہر گزشتہ چند روز کے دوران پیش آنے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے عزاداروں کو ماتمی جلوس برآمد کرنے سے روکنے کی کوششیں نہیں کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا