سوشل کرسٹ فاونڈیشن نے سرفراز ملک کو جموں و کشمیر کا صدر منتخب کیا

0
0

ہر وقت غریبوں ,یتیموں اور بیوائوں کی مدر کے لیے تیار ہوں:سرفراز ملک
بابر نفیس

ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندو کے چلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سرفراز ملک کی کارکردگی اور غریبوں کی امدادکے جزابات کو دیکھ کر سوشل کرسٹ فاونڈیشن نے جموں کشمیر کا صدر منتخب کیا۔سرفراز ملک نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل کرسٹ فاونڈیشن کے سرپرست مظاھر رانا کا اور ڈائیریکٹر ایڈوکیٹ چودھری افضل اورجنرل سکریٹری آل انڈیا محترمہ شوبھانگی دویدی جی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔ ملک نے کہا ایک غیر سیا سی تنظیم ہے جو یتیموں ، بیوائوں مسکینوں اور بے سہارا لوگوں کے لیے کام کرتی رہے گی۔اگرچہ مجھے جموں کشمیر یونین ٹیری کا صدر نامزد کیا ہے اس قابل سمجھا اور میں انکے توقعات پر پورا اتروں گا۔جبکہ ملک کو بھلیسہ کے تمام سیاسی اور سماجی کارکنوں نے مبارک بادی پیش کی۔کاہرہ یوتھ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رفاقت میر نے ملک کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا بھلیسہ کے لئے ایک پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود اس طر ح کی کامیابی انتہائی فخر کی بات ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا