ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 10.55 لاکھ نمونوں کی جانچ

0
0

نئی دہلی،30 اگست (یواین آئی) ملک میں عالمی وبا کوویڈ -19 کے مسلسل بڑھتے خطرے کو کنٹرول کرنے کےلئے جانچ کا دائرہ مسلسل بڑھایا جارہا ہے اور 29 اگست کو ایک دن میں اب تک کے ریکارڈ دس لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
اس سے پہلے 21 اگست کو ریکارڈ 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا جانچ کی گئی تھیں اور ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ انفیکشن ٹیسٹ کرنے والا دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک بنا تھا۔
اتوار کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، 29 اگست تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل چار کروڑ 14 لاکھ 61 ہزار 636 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اس میں سے ، ہفتے کے روز ایک دن کے ریکارڈ 1055027 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
کونسل کے مطابق 28 اگست کو نو لاکھ 28 ہزار 761 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
دوسری طرف ، صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار میں ، ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کم نہیں ہورہے ہیں۔ ہفتے کی صبح وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 78،761 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور مریضوں کی مجموعی تعداد 35،42،734 تک پہنچ گئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، انفیکشن کی وجہ سے 948 متاثرہ افراد کی موت ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 63498 ہوگئی ہے۔ اب تک ، 27،13،934 مریض اس انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
کورونا ریکوری کی شرح 76.61 فیصد ہوگئی جبکہ اموات کی شرح 1.79 فیصد ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملے 21.60 فیصد یعنی سات لاکھ 65 ہزار 302 ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا