قبرستان، جناز گاہ و مڈل سکول تک جانے والا واحد راستہ نامکمل
ملک شاکر
بانہال؍؍ بانہال ٹاؤن سے قریب ڈیڑھ کلومیٹر کی دوری پر واقعہ گاؤں ڈارپورہ آج بھی بیسویں صدی میں بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا لوگوں کے مطابق انہیں ابھی تک سیاست دانوں کی طرف سے بھی دھوکہ دیہی کے بجائے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔اور نا ہی محکمہ بلاک ڈیولپمنٹ کی جانب سے گاؤں کی طرف کوئی دھان دیا گیا ۔محکمہ کے ملازمین کئی مرتبہ اس گاؤں کا رخ کر چکے ہیں اور ہر بار گاؤں والوں کو راستے کو پلان میں رکھنے کی بات کی گئی گاؤں کا ایک راستہ ہے جو کہ قبرستان، جناز گاہ، اور گاؤں میں قائم شدہ مڈل سکول تک جاتا ہے۔ لیکن بد قسمتی کی وجہ سے جہاں ڈیجیٹل انڈیا کی باتیں کی جاتی ہیںمگر ڈارپورہ گاؤں کے لوگوں کو پکے راستے کے بجائے پتھروں سے گزرنا پڑتا ہے ۔اور عرصہ دراز سے گاؤں والوں کی اس ایک مانگ کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے محکمہ بلاک ڈیولپمنٹ کی نا اہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے اس راستے پر کام نہیں کیا گیا ۔ اس سلسلے میں لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس گاؤں کی طرف فوری توجہ دی جائے اور محکمہ کے ملازمین و آفیسران زمینی سطح پر گاؤں کا دورہ کر کے یہاں کے جائز مطالبات کو پورا کرے۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے بھی اس گاؤں کی طرف فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔