پورے پلان کے ساتھ اس طرح کے واقعات انجام دئیے جاتے ہےں :ایاز مغل
سےد نےاز شاہ
پونچھکٹھوعہ میں آٹھ سالہ معصوم کے قتل و عصمت دری ضلع پونچھ میں ایک احتجاجی اور ینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا اس موقعہ پر اویک انڈیا کے چیئرمین ایاز مغل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کٹھوعہ معمہ میں اتنی دیر لگانا ہی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔ایک پورے پلان کے ساتھ اس طرح کے واقعات انجام دئیے جاتے ہےں لیکن ریاست میں کسی بھی صورت میں اسطرح کی حرکت برداشت نہیں کی جا سکتی انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں قصور واروں کو سزائے موت دیکر ایسی وارداتیں انجام دینے والوں عبرت سکھانی چاہئے ۔اس موقعہ اس کینڈل مارچ میں نریندر سنگھ ،اصد چوہان،یاسر مغل پرویز ملک آفریدی، عمران کرمانی، آصف حسین ،رعوﺅف بانڈے ،ایم ایس قاضی اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی واضح رہے یہاں پونچھ میں معروف غیر سیاسی تنظیم اویک انڈیا نے ایک کینڈل مارچ کا اہتمام کیا جس میں مرکزی و ریاستی سرکار کو ایک مکتوب بھی بھیجا گیا جس میں معصوم کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کی مانگ کی گئی۔